تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:43

جامعہ کراچی:ماڈل ایان علی کو مدعو کرنیوالے طالب علم کا داخلہ منسوخ

جیو نیوز - کراچی ......جامعہ کراچی کی انتظامیہ نےکرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کو یونیورسٹی میں مدعو کرنیوالے طالب علم کا داخلہ منسوخ کردیا جبکہ فارغ التحصیل دوسرے طالب علم کے جامعہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

جامعہ کراچی کی انتظامیہ کے مطابق رواں برس اگست میں شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں ملزمہ ماڈل ایان علی کو مدعو کرنیوالے دونوں طالب علم آئندہ یونیورسٹی کے کسی بھی پروگرام میں داخلے کے اہل نہیں ہونگے۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے طالب علموں کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہے مگر شعبے کے ذمہ داران کو فی الحال کسی بھی قسم کی کارروائی میں شامل نہیں کیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.