تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:59

معروف دانشور جمیل الدین عالی سی سی یوسے اسپیشل وارڈ منتقل

جیو نیوز - کراچی .....معروف شاعر و دانشور جمیل الدین عالی کو سی سی یو سے اسپیشل وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے،اسپتال ذرائع کے مطابق جمیل الدین عالی کی نگرانی 3رکنی میڈیکل بورڈ کررہا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ میں ماہر امراض قلب ،یورو لوجسٹ ،گیسٹرانٹو لوجسٹ شامل ہیں جبکہ مریض کی وقفے وقفے سے شوگر ،بلڈ پریشر اور ہارٹ بیٹ چیک کی جارہی ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیشل وارڈ میں منتقلی کے بعد انہیں نالی کے ذریعے غذا فراہم کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.