5 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 15:31
نجی ائرلائنز کے کرایوں میں اضافہ، وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا
جیو نیوز - اسلام آباد .....وزیراعظم نوازشریف نے نجی ائرلائنز کی جانب سے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیراعظم نے نجی ائر لائنز کے کرایوں میں غیرمنصفانہ اضافے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ48گھنٹوں میں رپورٹ پیش کریں۔
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ نجی ائرلائنز کی جانب سے کرایوں میں از خود اضافہ قبول نہیں کریں گے۔