6 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:3
کراچی : گلشن معمار میں ڈاکوئوں نے اپنے ہی ساتھی کو قتل کردیا
جیو نیوز - کراچی ........کراچی میں گلشن معمار کے علاقے میں ڈاکوئوں نے اپنے ہی ساتھی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا میں احسن آباد کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قاسم علی نامی شخص ہلاک ہوگیا،تفتیش کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ ہلاک ہونے والا شخص اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا،جس کی لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔