6 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:19
رشتے کا تنازع،جھنگ میں 3افراد کا قتل
جیو نیوز - جھنگ........ جھنگ میں رشتے کے تنازع پر ایک شخص نے فا ئرنگ کر کے ایک خاتون سمیت تین افراد کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق جھنگ کے نواحی گاؤں موضع کوڑیانہ میں ملزم صوبہ نے فا ئرنگ کر کے اپنے قریبی رشتے دار سرور عباس ، اس کے بھا ئی عمر حیات اور عمر حیات کی بیوی مسرت بی بی کو اس وقت قتل کر دیا جب وہ اپنے گھر میں سو رہے تھے ۔
پولیس کے مطا بق ملزم اور مقتول آپس میں قریبی رشتے دار ہیں اور ان کے درمیان رشتو ں کا تنازعہ چل رہا تھا ،واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا جبکہ تھانہ صدر پو لیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچا دیا۔