6 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:19
اٹک ضمنی انتخاب: شجاع خانزادہ کی شہادت سے خالی نشست پر پولنگ جاری
جیو نیوز - اٹک.......شجاع خانزادہ کی شہادت سے خالی ہونے والی نشست پی پی 16 اٹک پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے ۔ فوج اور رینجرز کی نگرانی میں ووٹنگ کا عمل شام پانچ بجے تک چلے گا ۔ ن لیگ کے امیدوار شجاع خانزادہ کے بیٹے جہانگیر خانزادہ ہیں ۔ مقابلے پر آزاد امیدوار ڈاکٹر نعیم اعوان ہیں ۔
خواتین بھی بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے نکلی ،پی پی سے ن لیگ کے امیدوار اور کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ شہید کے بیٹے جہانگیر خانزادہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد کامشن پورا کریں گے، دہشت گردوں سے ڈرنے والے نہیں۔