6 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:20
کراچی : لیاقت آباد میں پولیس مقابلہ، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
جیو نیوز - کراچی.......کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پولیس مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق لیاقت آباد میں لیاری ایکسپریس وے کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران 2 ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جس پر انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی،جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
ملزمان کی شناخت سیف عرف بلا اور محسن عرف بڈھا کے نام سے ہوئی ہے،گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل ملی ہے۔