6 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:20
پنجاب کواضافی فیسیں لینے والے اسکولوں کیخلاف کارروائی سے روکدیا گیا
جیو نیوز - لاہور.......لاہور ہائی کورٹ نےبھاری فیسیں لینے کےمعاملےپر حکومت کونجی تعلیمی اداروں کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا۔عدالت نے پنجاب حکومت کو 5 نومبر کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے نجی تعلیمی اداروں کی ایک ہی نوعیت کی15درخواستوں کی سماعت کی۔ عاصمہ جہانگیر اور شاہدحامدنجی تعلیمی اداروں کی جانب سےپیش ہوئے۔
درخواست گزاروں نےپنجاب پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز اینڈ ریگولرلیشن ترمیمی آرڈیننس 2015ءکو چیلنج کیاتھا،درخواستوں میں مؤقف اختیار کیاگیاکہ صوبائی حکومت کا ترمیمی آرڈیننس آئین کی دفعات سے متصادم ہے،والدین کی مرضی سےفیسیں وصول کی جاتی ہیں،کوئی دباؤ نہیں ڈالا جاتا۔