6 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:43
لاہور ،تعلیمی بورڈز میں ٹریڈ یونینز کے خلاف کیس پر تفصیلی فیصلہ
جیو نیوز - لاہور.......لاہور ہائی کورٹ نے تعلیمی بورڈز میں ٹریڈ یونینز کے خلاف کیس پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے،عدالت نے تعلیمی بورڈز میں ٹریڈ یونینز کے قیام کو غیرآئینی ،غیرقانونی قرار دے دیا ۔
لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری بارہ صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی بورڈز صنعتی یا کمرشل اداروں کی تعریف میں نہیں آتے ۔ تعلیمی بورڈز کا کام صرف طلبا اور طالبات سے امتحانات لینا ہے ، ان کے ملازمین لازمی سروس کی تعلیم میں آتے ہیں۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں تعلیمی بورڈز میں ٹریڈ یونینز قائم کرنے کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا ۔لاہور ہائی کورٹ میں تعلیمی بورڈ لاہور میں ٹریڈ یونین کے قیام کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔