6 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:59
سرگودھا :سر چ آ پریشن، 4 افغا ن با شند و ں سمیت 9 افراد زیرحراست
جیو نیوز - سرگودھا........سرگودھا میں پولیس اور قا نو ن نافذ کر نے والے اداروں نے مختلف مقامات پر سر چ آ پریشن کے دوران 4 افغا ن با شند و ں سمیت 9 افراد کو حراست میں لے لیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ملک واجد حسین کی قیا د ت میں سٹی سر کل کے پا نچ تھا نو ں کی پولیس نے حسا س اداروں کے اہلکاروں کے ہمرا ہ 49 ٹیل نو ر کا لو نی میں واقع افغا ن بستی میں سر چ آ پر یشن کیا جب کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے مختلف علاقوں میں بھی 200 سے زا ئد گھر و ں کی تلا شی لی گئی۔
سر چ آ پریشن کے دوران مجمو عی طو ر پر 9 مشتبہ افر اد کو حراست میں لے لیا گیا ،جنہیں تفتیش کے لئے نا معلو م مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔