تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:43

کسان پیکج: حکومت الیکشن کمیشن کےحکم کوسپریم کورٹ میں چیلنج کریگی

جیو نیوز - اسلام آباد........وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے کسان پیکج پر عمل درآمدروکنے کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم کاکہنا ہے کہ کسان پیکج کسی ایک علاقے کے لیے نہیں بلکہ پورے ملک کے کسانوں کے لیے ہے۔

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت زرعی شعبے کودرپیش مسائل سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیاگیاکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کسان پیکج پرعمل درآمد روکنے کاحکم سپریم کورٹ میں چیلنج کیاجائے گا، وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کو سپریم کورٹ سے فوری رجوع کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔

وزیراعظم کاکہناتھاکہ حکومت سیاسی مقاصد اورعلاقائی تعصب سے بالاترہوکرکسانوں کے حقوق کا تحفظ کررہی ہے۔وزیراعظم نے کسانوں کی تربیت، فصلوں کوبہتربنانے اورپیداواربڑھانے میں مدد کے لیے ایگری کلچرریسرچ انڈوومنٹ فنڈ قائم کرنے کی منظوری بھی دے دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.