تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:35

پی آئی اے کے 21 پائلٹس کی بیماری کا معاملہ پر میڈیکل بورڈ تشکیل

جیو نیوز - کراچی.......پی آئی اے کے 21 پائلٹس کی بیماری کا معاملہ پر سی اے اے نے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا۔ سی اے اے کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ 21 پائلٹس کے جسمانی اور ذہنی صورتحال کا جائزہ لے گا۔

سی اے اے کا کہنا تھا کہ بیمارہونے والے پائلٹس نے احتجاج کے بعد میڈیکل سرٹیفکیٹس بھجوائے، میڈیکل بورڈ اس بات کا بھی جائزہ لے گا کہ 21 پائلٹس بیک وقت کیسے بیمارہوئے، بیمار پائلٹس کو 8، 12 اور19 اکتوبر کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.