6 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:43
سانحہ بلدیہ؛ فیکٹری مالکان کا میڈیا نمائندوں سے ناراضگی کا اظہار
جیو نیوز - دبئی....... بلدیہ ٹائون میں جلائی گئی فیکٹری کے مالکان ارشد بھائیلہ اور شاہد بھائیلہ نے تحقیقات کی کوریج کرنے والے میڈیا نمائندوں سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
فیکٹری مالکان نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ برائے مہربانی انہیں میڈیا پر نہ دکھائیں ، بیان ریکارڈ کرانے دیں، سب دودھ کا دودھ پانی کا پانی سامنے آجائے گا۔
شاہد بھائیلہ کا کہنا ہے کہ کوریج کرکے آپ ہماری جان کو مشکل میں ڈال رہے ہیں، ہماری جانوں کو ویسے ہی بہت خطرات لاحق ہیں۔