6 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 15:15
این اے 122: جے یو پی نورانی کا ایاز صادق کی حمایت کا اعلان
جیو نیوز - لاہور....... جمعیت علمائے پاکستان نے لاہور کے حلقہ این اے ایک سوبائیس میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کیا ہے ، اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ عمران خا ن ملکی سیاست میں مزاحیہ کردار بن کر رہ گئے ہیں۔
لاہور میں مسلم لیگ ن کے وفد نے حمزہ شہباز شریف کی قیادت مین جمعیت علمائے پاکستان کے اویس نورانی سے ملاقات کی ، اس ملاقات میں جے یو پی ن نے ن لیگ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ملک و قوم کے مفاد میں کیے جانے والے ہر کام کاساتھ دیاجائے گا۔
اس موقع پر حمزہ شہباز نے کہاکہ گیارہ اکتوبر کو الزامات کی سیاست دفن ہوجائے گی۔ ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کاکہناتھاکہ ضمنی الیکشن کے لیے ان کا جماعت اسلامی سے بھی رابطہ ہے ، عمران خان پاکستانی سیاست کا مزاحیہ کردار بن گئے ہیں۔