6 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 16:59
کراچی میں جعل سازی سے جائیداد کی منتقلی، تحقیقات حتمی مرحلے میں
جیو نیوز - کراچی.......کراچی میں جعل سازی سے جائداد کی منتقلی کے اسکینڈل کی تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی، بورڈ آف ریونیو کی ابتدائی تحقیقات میں عمارت اصل مالک کی ثابت ہوگئی ہے تاہم وہ بھی ٹیکس چوری کا مرتکب ہوا ہے۔
بورڈ آف ریوینیو ذرائع کے مطابق جعل سازی کے ذریعے 34 فلیٹس اور 24 دکانوں کی فروخت کیلئے جو کاغذات بنائے گئے، اس میں مالک کے شناختی کارڈ کی کاپی اور دستخط جعلی ہیں۔ اس علاوہ کاغذات میں مالک کی تصویر تک موجود نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے اصل مالک کے ساتھ جعل سازی میں دو وکیلوں اور دو سب رجسٹرار سمیت 10 افراد کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔ تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ آج سینئر ممبر بورڈ آف ریوینیو کو پیش کی جائے گی۔