تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 9:15

وزیراعظم کسان پیکیج:الیکشن کمیشن کی پابندی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

جیو نیوز - اسلام آباد .....وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعظم کے کسان پیکیج پر عائد پابندی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

وفاق کی جانب سے دائر درخواست میں کہا کہ کسان پیکیج کامقصد بلدیاتی انتخابات کےووٹرزپراثراندازہونانہیں،الیکشن کمیشن نے وزرات خزانہ ،پلاننگ ڈویژن کو سنے بغیر پیکیج کو معطل کردیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہکسان پیکج پرالیکشن کمیشن کی جانب سے عملدرآمد روکنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم امتناع جاری کیا جائے۔

وفاق کا موقف ہے کہ الیکشن کمیشن وفاقی حکومت کوآئینی،قانونی ذمے داری پوری کرنے سے نہیں روک سکتاکیونکہ اس پیکیج کا سندھ ،پنجاب اور اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے کوئی تعلق نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.