7 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:3
سپریم کورٹ نے ممتاز قادری کی سزائے موت برقرار رکھنے کا حکم دیدیا
جیو نیوز - اسلام آباد .....سپریم کورٹ نےسلمان تاثیر قتل کیس میں ممتاز قادری کی سزائے موت برقرار رکھنے کا حکم دیدیا ہے۔ممتاز قادری نے سزائے موت کیخلاف عدالت عظمیٰ میں اپیل دائر کررکھی تھی ۔
سلمان تاثیر قتل کیس میں ممتاز قادری کو ٹرائل کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزائے موت سنائی تھی۔