7 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:3
پائلٹوں کی تنظیم پالپا کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
جیو نیوز - اسلام آباد......پی آئی اے کے پائلٹوں نے ہڑتال کےخاتمے کا اعلان کیا ہے، عامر ہاشمی صدر پالپانے کہا ہے کہ فیصلہ سینیٹ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین اور ارکان کی گارنٹی پر کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل قائمہ کمیٹی سینیٹ کابینہ سیکرٹریٹ نےتمام فریقین کوبٹھایااور پالپا نے مشروط طور پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
پالپا کے صدر عامر ہاشمی اورچیئرمین پی آئی اے ناصرجعفر کاکہناہےکہ تمام معاملات حل کرنے کے لیے تیار ہیں، کمیٹی نے دودن میں معاملہ حل کرکے جمعہ کی سہ پہرتک رپورٹ طلب کرلی۔
سینیٹر طلحہ محمود کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ کے اجلاس میں سیکریٹری سول ایوی ایشن،چیئرمین پی آئی اے اور صدر پالپااوردیگرشریک ہوئے۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پالپا اور پی آئی اے کے اپنے مسائل سے عوام پریشان ہیں، اگر اس معاملے سے حج آپریشن متاثر ہواجو افسوسناک ہے، اس معاملے پر اگر پی آئی اے انتظامیہ قصوروار ثابت ہوئی تو اسے خمیازہ بھگتنا ہوگا۔