7 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:59
کراچی انٹر میڈیٹ بورڈ کے سربراہ اور ناظم امتحانات آمنے سامنے
جیو نیوز - کراچی......کراچی انٹر میڈیٹ بورڈ کے سربراہ اور ناظم امتحانات آمنے سامنے آگئے ہیں۔ناظم امتحانات عمران چشتی نے کہا کہ چیئرمین بورڈ نے زبردستی رزلٹ تبدیل کرائے اور ناظم امتحانات کے دستخط کے بغیر مارک شیٹ جاری کردی ۔
چیئرمین انٹر بورڈ اختر غوری نے گزشتہ روز کہا تھا کہ کراچی کا انٹر بورڈ ہر سال 24 کروڑ میں بکتا رہا، پوزیشنیں بیچی گئیں اور خریدی گئیں۔
چیئرمین اور ناظم دونوں نے اعتراف کیا ہے کہ انٹرامتحانات کی پوزیشنیں بکتی رہیں۔پہلی پوزیشن، دوسری پوزیشن یا پھر اچھے نمبر سب بیچے گئے۔
سب خریدے گئے۔ یہ سب ہوا۔اس سے نہ چیئرمین بورڈ اختر غوری انکاری ہیں نہ ناظم امتحانات منکر۔ پر زور ہے ایک دوسرے کے خلاف الزامات پر۔ لڑائی اس بات پر کہ امتحانات بیچے کس نے ؟
ناظم امتحانات کا چیئرمین پر اور چیئرمین کا بورڈ کے سارے عملے پر الزام۔معاملات کی تحقیقات کی کسی کو شاید پروا نہیں۔