تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 20:59

محکمہ تعلیم سندھ کی گھوسٹ ملازمین کے خلاف کارروائی

جیو نیوز - کراچی......معاشرے میں کچھ ایسے بہروپئے بھی ہیں جواستاد کا روپ دھار کر آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں،محکمہ تعلیم سندھ نے ایسے ہی جعلی اساتذہ کی فہرست جاری کر دی ہے۔
کاغذ پر حاضر ہیں لیکن تعلیمی اداروں سے غیر حاضر ہیں ،ہر ماہ بٹور رہے ہیں تنخواہ،لیکن اسکول میں نظر نہیں آتا ان کا چہرہ جن کےپاس ہوتی ہےمعاشرے کے سدھار کی کنجی۔وہی نکلے جعلی،جو کہلاتے ہیں معاشرے کےبےلوث خدمت گاروہی نکلے لالچی۔

محکمہ تعلیم سندھ نے ضلع قمبرشہداد کوٹ کے 794 جعلی اساتذہ کی فہرست جاری کردی ،ڈپٹی اکاؤنٹنٹ جنرل ایجوکیشن کی سیکورٹی اورامتحانی کمیٹی نے ان گھوسٹ اساتذہ کی جعلسازی کی نشاندہی کی ہے ۔

یہ وہ اساتذہ ہیں جو تحقیقات کے دوران اپنی تقرری کا اصل ریکارڈ،سروس بک اوراسناد فراہم نہ کرسکے،محکمہ تعلیم سندھ نے ان جعلی اساتذہ کے نام اخبارمیں شایع کرادیے ہیں۔

ساتھ ہی انہیں یہ ہدایت بھی کی ہے کہ وہ جلد از جلد ذاتی طورپرپیش ہوکراصلی دستاویزات فوری طور پرجمع کرائیں




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.