تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 21:47

محکمہ اطلاعات اشتہارات میں ردوبدل نہیں کرسکتا،نثار کھوڑو

جیو نیوز - کراچی ......اخبارات میں رینجرز مخالف اشتہار کے معاملے پر صوبائی وزیراطلاعات نثار کھوڑو نے کہا ہےکہ محکمہ اطلاعات اشتہارات میں ردوبدل نہیں کرسکتا۔

اشتہار میں ایس ایس پی کا کورنگ لیٹر بھی ساتھ تھا، اور جس نے اشتہار بھیجا اسے دیکھ کر بھیجنا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ اشتہار سے متعلق جس کی بھی بدنیتی ہوئی، اُس کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ پولیس اور رینجرز میں کوئی تصادم، کوئی فرق نہیں، غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش ہر صورت میں ناکام بنائی جائے گی ۔

اخبارات میں رینجرز مخالف اشتہار کیسے لگ گئے ؟حکومت سندھ پر سوالات اٹھے تو وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے فوری نوٹس لیا،کہا کہ کراچی میں قیامِ امن کیلئے رینجرز اور پولیس کی بڑی خدمات ہیں۔ دونوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنےوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.