7 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 22:3
ہمارے بڑوں نے مسلم لیگ کو ضیا الحق کی باندی بنایا، سعد رفیق
جیو نیوز - لاہور.....وفاقی وزیر اور ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمارے بڑوں نے مسلم لیگ کو ضیا الحق کی باندی بنایا۔ وہ ایوان اقبال لاہور میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب غلام حیدر وائیں کی برسی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بڑوں نے مسلم لیگ کو ضیا الحق کے اقتدار کی باندی بنایا،لیکن ہم تب بھی مزاحمت کرتے رہے ،آج بھی کرتے ہیں۔