تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 22:19

نندی پور پاور پروجیکٹ میگا کرپشن اسکینڈل ہے :اعتزاز احسن

جیو نیوز - اسلام آباد......سینیٹ میں اعتزاز احسن اور خواجہ آصف آمنے سامنے آگئے۔ اعتزاز احسن نے نندی پور پاور پروجیکٹ میں میگا کرپشن کا الزام لگاتے ہوئے نیب سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر دیا ۔ خواجہ آصف کہتے ہیں کسی سے بھی تحقیقات کرالیں، کوئی اعتراض نہیں ۔

سینیٹ اجلاس میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہنندی پور تکنیکی نہیں میگا کرپشن اسیکنڈل ہے ،الزامات سنگین ہیں، فرار کا کوئی راستہ نہیں۔

تحقیقات نیب سے کرائی جائیں،فوجداری مقدمہ بنتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چار افراد پانی وبجلی کی وزارت چلارہے ہیں، حکومت نہیں چاہتی اس پر فوجداری مقدمہ چلے،میاں صاحب کی حکومت ہو تو ان کے اسیکنڈل اور سپریم کورٹ حملہ وائٹ واش ہوجاتے ہیں۔

وفاقی وزیر خواجہ آصف بولے نیب سمیت کسی بھی فورم سے تحقیقات کرالیں، کوئی اعتراض نہیں، پھر کہا کہ نیب کے دو چیئرمینوں نے ایل پی جی کا کوٹہ لیا۔

ان سے اعتزاز احسن کی اہلیہ نے کوٹہ لے لیا،نندی پور کا کیس نیب کو بھجوانے کے لیے جو زور دیا جارہا ہے، اس کی وجہ یہی کوٹہ ہے۔چیئرمین سینیٹ نے ٹوکا کہ خواجہ صاحب موضوع سے نہ ہٹیں اور ذاتیات پر نہ آئیں۔

خواجہ آصف بولے کہ زرداری صاحب کا نام تو نہیں لیا، حالاں کہ میرے قائد کے ٹیکسوں کی بات کی گئی۔ اعتزاز احسن نے کہا وزراء اپنی ضمانتوں کا بھی سوچیں، مسئلہ کک بیک اور کمیشن کا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا اگر معاملہ ایسا ہوا تو اپنی ضمانتوں کے لیے بھی چلے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.