تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 22:59

چیئرمین انٹر بورڈ کراچی کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ ،کنٹرولر کا تبادلہ

جیو نیوز - کراچی .......چیئرمین انٹر بورڈ اختر غوری کے خلاف زبردستی نتائج تبدیل کرانے کے الزام کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اختر غوری کے خلاف تحقیقات حیدرآباد بورڈ کےچیئرمین ڈاکٹر محمد میمن کریں گے ۔انہیں 3 دن میںتحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اختر غوری پر عملے سے زبردستی رزلٹ تبدیل کرانے کا الزام ہے۔ناطم امتحانات نے اخترغوری پر ناظم امتحانات کے دستخط کے بغیر مارک شیٹ جاری کرنے کا بھی الزام لگا یا ہے ۔

سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ناظم امتحانات عمران چشتی،سیکرٹری قاضی ارشد اور اسسٹنٹ قمر اقبال کو ہٹا کر اصل شعبوں میں واپس بھیج دیا گیا ہے ۔ عمران چشتی کو میر پورخاص بورڈ واپس اورقاضی ارشد ،قمر اقبال کو ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کا حکمدیا گیا ہے ۔

ان تبدیلیوں کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق اب تک 21افسران کو سندھ کے 7تعلیمی اداروں سے واپس ان کے شعبوں میں بھیجا جاچکاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.