8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 0:3
کسان پیکیج سے کسانوں کی حالت پر اثر نہیں پڑے گا، سراج الحق
جیو نیوز - خانیوال......امیر جماعت اسلامی پاکستان مولانا سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے کسان پیکج سے کسانوں کی حالت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
وہ خانیوال میں نیازی چوک سے ٹول پلازہ تک کسانوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔
سراج الحق کا کہنا ہے کہ کسانوں کو 5 ہزار روپے خیرات کی بجائے ان کو سپورٹنگ پرائز دی جائیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی طرح پاکستان میں بھی کسانوں کو مفت بجلی فراہم کرے۔
مولانا سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ گنے کی قیمتیں ناکافی ہیں شوگر ملز مالکان نے ادائیگیاںنہ کیں تو شوگر ملز کا محاصرہ کریں گے۔