تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 3:47

متحدہ کے کمال ملک کو رینجرز نے حراست میں لے لیا، واسع جلیل کا دعوی

جیو نیوز - کراچی.........متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما واسع جلیل نے رابطہ کمیٹی کے رکن کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے ۔لیکن اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔

واسع جلیل نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن کمال ملک کو حراست لے لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کمال ملک کو نارتھ ناظم آباد میں ان کے گھر سے رینجرز نے حراست میں لیا ہے۔

دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ذرائع کی جانب سے اس خبر کی کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.