تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 7:31

لاہور بورڈ : میٹرک اورانٹر میں پریکٹیکل کا پر انا نظام پھر بحال

جیو نیوز - لاہور.....لاہور تعلیمی بورڈ کی قلابازیاں جاری ، میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں پریکٹیکل کا پرانا نظام پھر بحال کردیا۔ اب پریکٹیکل پیپرز کےبعد لیے جائیں گے۔

لاہور بورڈ نے میٹرک اور انٹر کے طلبہ کے لیے پریکٹیکلز کی پالیسی کو مذاق بنا کررکھ دیا ہے،کبھی علیحدہ پریکٹیکل تو کبھی انشائیہ طرز کے ساتھ اکٹھے لینے کا فیصلہ،طلباء سر پکڑ کر بیٹھ گئے ۔

اب لاہور بورڈ نے پریکٹیکلز کی پرانی پالیسی پھر رائج کردی ہے جس کے تحت میٹرک اور انٹر کے امتحانات کےبعد پریکٹیکلز لیے جائیں گے جبکہ اس سےپہلے دوسال تک پریکٹیکلز کے صرف گریڈ دیئے جاتے تھے۔

بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پرانے نظام میں طلبہ رٹا لگاتے تھے ،عملاً انہیں پریکٹیکلز نہیں آتے ۔لاہور بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پرانی پالیسی بحال ہونے سے طلبا کی تعلیمی قابلیت کو بہتر انداز میں جانچنے کا موقع ملے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.