8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 7:47
آئی ایم ایف کے سابق سربراہ کا پاسپورٹ ضبط
جیو نیوز - بارسلونا......شفقت علی رضا......ا سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کی ایک عدالت نے منی لانڈنگ ، ٹیکس فراڈ اور بد عنوانی کے الزام میں اسپین کے سابق وزیر خزانہ ، بانکیا اور سابق آئی ایم ایف کے سربراہ ’رودیگو راتو‘ کا پاسپورٹ ضبط کر لیا ۔
عدالت کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ ضبط کرنے کا فیصلہ حفظ ماتقدم کے طور پر کیا گیا ہے تاکہ ملزم ملک چھوڑ کر فرار نہ ہو سکے ۔
اس مقدمے کی آئندہ سماعت بدھ اور جمعرات کو بھی ہو گی جس میں 16گواہان اپنے بیانات ریکارڈ کرائیں گے۔
رودیگوراتو1996 سے 2004تک اسپین کے وزیر خارجہ اور 2004سے 2007تک عالمی مالیاتی فنڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر رہے ہیں۔