8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:59
اسلام آباد: سیکٹرایف 6 اور ایف سیون میں سرچ آپریشن ،5 گرفتار
جیو نیوز - اسلام آباد ........اسلام آباد کی سیکٹرایف 6 اور ایف سیون کے فلیٹس میں سرچ آپریشن کے دوران پانچ افراد کو گرفتار کرکے غیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن آج علی الصبح سپر اورجناح سپر کے علاقے میں واقع فلیٹس پر کیا۔سرچ آپریشن کے دوران پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا۔