تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:19

منیٰ حادثے کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ، سینیٹر اعتزاز احسن

جیو نیوز - اسلام آباد .....سانحہ منیٰ حکومتی انتظامات پر اپوزیشن نے سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کیا جبکہ سینیٹر اعتزاز احسن کا کہناتھاکہ منی حادثے کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

سانحہ منیٰ پر بحث کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے کہاکہ حکومت کرپشن اورنااہلی کےعلاوہ منیٰ حادثےپربےحس اورسنگدل بھی ہے۔منیٰ حادثے کے معاملے کو دبا کر بھلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔منیٰ حادثے کے معاملے کو دبنے نہیں دیں گے،منیٰ حادثے میں تین سو پاکستانی شہید یا لاپتہ ہیں۔

شہداءکی تصاویراورانگوٹھےکےنشان ویب سائٹ پرڈالتےتونادرا5منٹ میں معاملہ حل کردیتی۔اعتزاز احسن نے کہاکہ ان کے ہاتھ حکومت کے گریبان پر رہیں گے ، لاشوں کی واپسی کے اقدامات کریں یا لواحقین کو ویزے دلوائیں۔

اس پر وزیراطلاعات پرویز رشید نے جن شہداء کوسعودی عرب نےتسلیم کیاان کی تصاویرویب سائٹ پرہیں،باقی لاپتہ افرادمیں کمی آرہی ہے،حکومت پوری ذمہ داری ادا کررہی ہے۔

اعتزازاحسن جانتےہیں حجاج سعودی عرب جاتےہیں تووہ ایک معاہدےپردستخط کرتےہیں،پرویز رشید نے کہاکہ ان کی حکومت نے ماضی کی نسبت بہتر انتظامات کیے ، ماضی کی حکومت کو تو حجاج نے ہاتھ اٹھا اٹھا کر بد دعائیں دی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.