تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:35

منڈی بہاؤالدین، زیادتی کے بعد قتل کیے گئے بچے کے والد کا انتقال

جیو نیوز - منڈی بہاؤالدین ..........منڈی بہاؤالدین میں تین روز قبل زیادتی کے بعد قتل کیے گئے بچے کے والد بھی آج انتقال کرگئے۔منڈی بہاؤالدین کے محلہ کوٹ احمد شاہ میں تین روز قبل دس سالہ بچے کو اغوا کیا گیا اور زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا۔

واقعے کیخلاف بچے کے ورثا نے دو دن تک احتجاجی دھرنا دیا جو بعد میں پولیس حکام کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر ختم کردیا گیا ۔

بچے کے والد سے بیٹے کی درد ناک ہلاکت برداشت نہ ہوئی اور آج وہ بھی انتقال کرگئے، باپ بیٹے کے ورثا نے ایک بار پھر احتجاج کیا اور بچے کو قتل کرنےوالے ملزمان کی فوری گرفتاری کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.