تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:15

شیوسینا کی پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں افسوس ناک ہیں،دفتر خارجہ

جیو نیوز - اسلام آباد...... پاکستان نےکہاہےکہ ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں ملنا افسوس ناک ہے ، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویدار بھارت اقلیتوں کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہو گیا ، اسے جلد یا بدیر اندازہ ہوجائےگاکہ وزیراعظم نواز شریف کا چار نکاتی فارمولا قابل عمل ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وارنیوزبریفننگ میں ترجمان دفترخارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہاکہ بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں ملنا افسوس ناک ہے، واہگہ بارڈر پر سمجھوتہ ایکسپریس کو رکوانے کا معاملہ بھی دیکھ رہے ہیں۔

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویدار ہندوستان اقلیتوں کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہو گیا ۔ترجمان نےکہاکہ بھارت کوجلد یا بدیر اندازہ ہوجائےگاکہ وزیراعظم نواز شریف کا چار نکاتی فارمولا قابل عمل ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہناتھاکہ بیرون ممالک میں ریٹائرڈ فوجی افسروں کی بطورسفیر تعیناتی کافیصلہ جی ایچ کیونہیں بلکہ حکومت کرتی ہے۔ پاکستانی ایجنسیوں کے افغانستان میں حملوں میں ملوث ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ ترجمان نےبتایاکہ سانحہ منٰی میں 89 پاکستانی شہید،5 زخمی اور 43 لاپتہ ہیں ، اس معاملے پر سعودی تعاون پر مکمل اعتماد ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.