8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:15
پنجاب اسمبلی ،کسانوں کے مسائل پر وزیر قانون اور اپوزیشن لیڈر میں جھڑپ
جیو نیوز - لاہور.....پنجاب اسمبلی میں کسانوں کے مسائل پر وزیر قانون اور اپوزیشن لیڈر کی جھڑپ ہوگئی،دیگر ارکان بھی کود پڑے۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا، حکومتی رکن شیخ علاؤ الدین کا کہنا تھا کہ کسانوں کو پچھلے سال گندم کی مناسب قیمت نہیں ملی۔ اس پر میاں محمود الرشید نے کہا کہ گذشتہ سات سال سے حکومت نے کسانوں کے مسائل حل نہیں کیے ، کسان حکومت کو بد دعائیں دیتے ہیں ، وزیر اعظم تو یہ بھی نہیں جانتے کہ آلو کی فی ایکڑ پیداوار پر اخراجات کتنے آتے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر کے ریمارکس پر وزیر قانون کا پارہ چڑھ گیا ، ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سیاسی استحکام نہیں آنے دیتی ، انہیں ہلا گلا اور کنٹینر سیاست سے فرصت نہیں۔