تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 12:20

کراچی : بہادر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، 2اہلکار جاں بحق

جیو نیوز - کراچی .....کراچی کے علاقے بہادر آباد کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے 2پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں اہلکارموٹر سائیکل پرمعمول کا گشت کررہے تھے کہ نامعلوم افراد نے بہادر آبادچار مینار چورنگی کے قریب ان پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق شدید زخمی ہونیوالے اہلکاروں کو جناح اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.