8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 13:31
واہگہ پر بھارتی گیٹ بند ،سمجھوتہ ایکسپریس بھارت نہ جا سکی
جیو نیوز - لاہور....... پاکستان سے بھارت جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس کو واہگہ پر بھارتی گیٹ بند ہونے پر واپس آنا پڑا،بھارتی حکام نےکسانوں کے احتجاج کے باعث ٹرین کو آج صبح بھارت آنے سے روک دیا تھا۔
جمعرات کی صبح سمجھوتہ ایکسپریس واہگہ ریلوے اسٹیشن سے بھارت نکلنے والی تھی کہ بھارتی حکام کاپاکستانی ریلوے حکام کو ٹرین روکنے کا پیغام آ گیا۔ بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ آج کل بھارت میں کسان مختلف مقامات پر احتجاج کررہے ہیں اور سمجھوتہ ایکسپریس پر حملہ کر سکتے ہیں ۔
بھارتی پیغام پر سمجھوتہ ایکسپریس کو واہگہ بارڈر پر روک دیا گیا، پاک بھارت حکام میں بات چیت اور بھارتی گرین سگنل پر ٹرین دوبارہ بھارت روانہ ہوئی،تاہم واہگہ بارڈر پہنچنے پر بھارتی حکام نے گیٹ نہ کھولے جس پر ٹرین کو واپس لاہور موڑ دیا گیا۔
سینئر جی ایم ریلویز جاوید انور کا کہنا ہے کہ بھارتی گیٹ نہ کھلنا ٹرین کو منسوخ کرنے کا پیغام تھا ،اس لیے ٹرین آج بھارت نہیں جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ مسافر چاہیں تو انہیں کرائے کی پوری رقم واپس کرنے کو تیار ہیں۔