تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:19

عمران خان کی دربارحضرت میاں میرؒ پر حاضری

جیو نیوز - لاہور........ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نےلاہورمیں دربارحضرت میاں میرؒ پر حاضری دی ۔ ان کاکہناہے کہ وہ یہاں عیدین کی نماز پڑھنے آیا کرتےتھے،جبکہ ان کی والدہ کی آخری آرام گاہ بھی اسی قبرستان میں ہے۔

تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان دربارحضرت میاں میرؒ پہنچے تو کارکنوں نے گاڑی پر گل پاشی کرکےان کااستقبال کیا۔ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے،عمران خان نےفاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔

بعدمیں میڈیا سےمختصر گفتگو میں عمران خان کاکہناتھاکہ وہ فاتحہ خوانی کیلئےیہاں آئےہیں،ان کی والدہ کی قبر بھی اسی قبرستان میں ہے،جبکہ وہ عیدین کی نمازیں بھی یہیں ادا کیا کرتےتھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.