8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 15:15
واجبات کی عدم ادائیگی پر کے الیکٹرک کا سندھ پولیس کو حتمی نوٹس
جیو نیوز - کراچی.......واجبات کی عدم ادائیگی پر کے الیکٹرک نے سندھ پولیس کو حتمی نوٹس جاری کردیا۔ آئی جی سندھ کو لکھے جانے والے خط میں سات روز کی مہلت دی گئی ہے۔
کے الیکٹرک کی جانب سے آئی جی سندھ کو لکھے جانے والے خط کے مطابق سندھ پولیس کو بجلی کے بلوں کی مد میں دو ارب دس کروڑ ادا کرنے ہیں جبکہ گزشتہ بارہ ماہ سے واجبات کی مد میں سندھ پولیس کی جانب سے کوئی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔
کے الیکٹرک کی جانب سے سندھ پولیس کو لکھے جانے والے خط میں سات روز کی مہلت دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ واجبات ادا نہ کیے گئے تو سندھ پولیس کی کالونیوں کی بجلی منقطع کردی جائے گی۔