8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 18:3
ترجمان وزیراعظم کا عمران کے الزامات پر قانونی چارہ جوئی کا اعلان
جیو نیوز - اسلام آباد....... وزیراعظم نواز شریف کے ترجمان نے عمران خان کے الزامات پر قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا ۔ ترجمان نے عمران خان کے الزامات پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں جھوٹ قرار دیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت سے 6 کروڑ ڈالر کے کاروبار کا الزام غلط اور بے بنیاد ہے۔ ترجمان نے کہا کہ شریف خاندان پر دو نئی شوگر ملیں لگانے کے الزام کو بھی رد کرتے ہیں، جھوٹے الزامات پر شریف فیملی قانونی چارہ جوئی کرےگی۔