8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 18:35
وزیراعلیٰ سندھ سے ڈی جی رینجرز کی ملاقات
جیو نیوز - کراچی.......ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل بلال اکبر نے ایوان وزیر اعلیٰ میں سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی اور رینجرز کیخلاف شائع ہونے والے اشتہارات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں ڈی جی رینجرز نے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ امن و امان کی صورتحال اور دیگرامور پر بھی بات چیت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اشتہار کے معاملے پر سندھ پولیس نے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ اشتہار بعض اہلکاروں نے مذموم مقاصد کے تحت شائع کرائے۔ وزیر داخلہ سندھ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی اس اشتہار کا نوٹس لیا ہے۔