8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 18:43
پاکستان سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، بھارتی ترجمان
جیو نیوز - نئی دلی....... بھارت نے پاکستان کے ساتھ بات چیت پر رضامندی ظاہر کردی۔ بھارتی ترجمان وکاس سوارپ نے کہا ہے کہ بھارت، پاکستان سے اوفا معاہدے کی شرائط کے مطابق بات چیت کرنے کو تیار ہے، قومی سلامتی کے مشیر دہشت گردی سے متعلق امور پر بات کریں گے۔
اس سے پہلے بھارت کم از کم دو بار پاکستان کے ساتھ مذاکرات سے انکار کرچکا ہے۔ گزشتہ سال سیکریٹری خارجہ سطح کے مذاکرات منسوخ ہوگئے تھے، جبکہ اس سال سرتاج عزیز کا دورہ، بھارت کی غیر معقول شرائط کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا، لیکن اب بھارت نے پاکستان کے ساتھ بات چیت پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔