تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 19:15

رینجرز مخالف اشتہارات، وزیراعلیٰ سندھ نے نئی کمیٹی بنا دی

جیو نیوز - کراچی.......رینجرز مخالف اشتہارات کے معاملے کی تحقیقات کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ نے ایک نئی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر کی سربراہی میں بنائی گئی ہے۔

کمیٹی کےدیگر ممبران میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ثناءاللہ عباسی اور ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ کو شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی تین روز میں رپورٹ بنا کر وزیر اعلیٰ سندھ کو پیش کرے گی۔ ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر کے مطابق اشتہارات کا مقصد کراچی آپریشن کو نقصان پہنچانا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.