8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 21:15
پالپا اور پی آئی اے کے درمیان مذاکرات کامیاب
جیو نیوز - اسلام آباد ....... پالپاذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے سے ان کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ پالپا ڈائریکٹر فلائٹ آپریشنز کو ہٹانے کے مطالبے سے دستبردارہوگئی ہے ۔
پالپا اور حکومت کے درمیان ہوئے مذاکرات کے مسودے کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔مسودہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ میں پیش کیا جائے گا۔