8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 21:31
کراچی: گلبہار میں گولیمار چورنگی پر فائرنگ، 2ٹریفک پولیس اہلکار زخمی
جیو نیوز - کراچی....... کراچی کے علاقے گلبہار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےٹریفک پولیس کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ گلبہار کے علاقے گولیمار چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
واقعے میں دو ٹریفک پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو اس وقت گولی ماری گئی جب وہ اپنی ڈیوٹی ختم کرکے جارہے تھے۔
زخمی ٹریفک پولیس اہلکاروں کی شناخت کانسٹیل مہدی زمان اور کانسٹیبل چنزیب کے نام سے ہوئی ہے ۔ ایس ایس پی سینٹرل مقد س حیدر کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں نائن ایم ایم پستول کا استعمال ہوا ہے اور جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے تین خول ملے ہیں۔