9 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 5:31
سرگودھا: رشتے کے تنازع پرماں اوردوبیٹیاںقتل
جیو نیوز - سرگودھا ........سرگودھا میں رشتے کے تنازع پر ماں اور اس کی 2جوان بیٹیوں کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا ۔قتل ہونے والی ایک لڑکی کا نکاح کل ہونا تھا ۔
پولیس کے مطابق سرگودھا کے نواحی قصبہ للیانی میں مبینہ طور پر رشتے کے تنازع پر 45سالہ زیبا بی بی اور اس کی 2بیٹیوں 23سالہ عشرت بی بی اور 22سالہ مصباح کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا ۔
مقتول خاندان کے ذرائع کے مطابق 23سالہ مقتولہ عشرت بی بی کا نکاح کل 10نومبر کو ہونا تھا اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ تینو ں خواتین کو چچا نے رشتے کے تنازع پر قتل کیا ہے جو کہ مقتولہ عشرت بی بی کے رشتے سے خوش نہ تھا ۔
پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی چھان بین کی جارہی ہیں۔