تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 5:47

بہاولپور اور فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلا ک

جیو نیوز - بہاولپور/ فیصل آباد........بہاولپور اور فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلا ک اور دیگر فرار ہوگئے۔

بہاول پور کےعلاقے اسماعیل پورمیں ڈاکوؤں اورپولیس کےدرمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔فائرنگ سے اشتہاری ڈاکو جاوید عرف جید ماراگیا۔ پولیس کا دعویٰ ہےکہ مارا جانےوالا ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، جبکہ اسکے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔

دوسری جانب فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں بھی دو مبینہ ڈاکو مارے گئے۔پولیس کاکہناہےکہ مارے جانےوالے دونوں ڈاکوؤں کو پولیس ناکہ پر رکنے کا اشارہ کیاگیاتھا،جس پر انھوں نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی،تعاقب میں دوڈاکو ہلاک اور دو فرار ہوگئے۔ہلاک ڈاکو سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.