9 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 7:31
کوئٹہ:تعلیم یافتہ نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کریں گے، ایئر وائس مارشل
جیو نیوز - کوئٹہ.....ایئروائس مارشل فاروق حبیب کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے تعلیم یافتہ بےروزگار نوجوانوں کو ایئرفورس کے مختلف شعبوں میں فنی تربیت اور ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔
ائروائس مارشل فاروق حبیب نے کوئٹہ میں وزیراعلی بلوچستان عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی ،ملاقات میں بیس کمانڈر سمنگلی ائیر بیس بھی موجود تھے۔
اس موقع پرائیر وائس مارشل فاروق حبیب کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ بلوچستان کے تعلیم یافتہ اور بیروزگار نوجوانوں کو ٹیکنیکل ٹریننگ کی فراہمی کے لیے تیار ہے۔