9 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 7:47
ملالہ یوسفزئی پر قاتلانہ حملے کے تین سال مکمل
جیو نیوز - سوات.......بچوں کے حقوق اور تعلیم کیلئے اواز اٹھانے والی نوبل انعام یافتہ پاکستانی بچی ملالہ یوسفزئی پر قاتلانہ حملے کے تین سال مکمل ہو گئے ہیں۔
ملالہ یوسفزئی 12 جولائی 1997 کو سوات کے شہر مینگورہ میں پیدا ہوئی، لڑکیوں کی تعلیم کیلئے اواز اٹھانے والی ملالہ یوسفزئی پر9 اکتوبر 2012کو اس وقت دہشت گردوں نے حملہ کیا جب وہ سکول وین میں سکول سے واپس گھر جارہی تھی۔
حملے کے بعد ملالہ کوہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور کے CMH ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی اپریشن کے بعد 15 اکتوبر 2015 کو ملالہ یوسفزئی کو برمنگھم کے کوئین الزبتھ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ملالہ کا کامیاب آپریشن کردیا گیا۔پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر احمد شاہ کا کہنا ہے کہ ملالہ اج بھی دنیا بھر میں امن کیلئے کام کر رہی ہے۔
ملالہ پرقاتلانہ حملے کے بعد پاکستانی میڈیا کے ساتھ ساتھ عالمی میڈیا میں بھی حملے کی خبر بریکنگ نیوز کی طور پر نشر کی گئی ،10 اکتوبر2014 کو ملالہ یوسفزئی کو امن ایوارڈسے نوازا گیا،سوات کے سکولوں میں پڑھنے والے بچے اج بھی ملالہ کو یا د کرتے ہیں۔
نوبل اورسخاروف ایوارڈ کے ساتھ ساتھ ملالہ یوسفزئی کو ابتک 20 سے زیادہ بین الاقوامی اعزازات سے نوازا گیاہے۔ ملالہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں تعلیم اور بچوں کے حقوق کیلئے روشن کرن ہے۔