تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:36

کراچی : رینجرز کی کارروائیاں، 50 مشتبہ افراد زیرحراست

جیو نیوز - کراچی........کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئےسیاسی جماعت کے 5 کارکنوں سمیت 50 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ گلشن معمار سے 57افراد کے قتل میں ملوث سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر کو بھی گرفتارکرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رینجرزنے لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب کارروائی کرکے 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے ، پانچوں افراد کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔

رینجرزنے شاہ فیصل کالونی نمبر5 میں بھی سرچ آپریشن کیا اس سے قبل علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیے گئے۔کارروائی کے دوران 2 افراد کو حراست لے کرتفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

شہر کے دیگر علاقوں لانڈھی ،رضویہ سوسائٹی ،منگھوپیر سلطان آباد میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران 38افراد کوحراست میں لیکر تفتیش کےلیے نامعلوم مقام پر متقل کردیا گیا ہے ۔

رینجرز نے گزشتہ رات گلشن معمار میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئےدو رینجرز اہلکاروں کے قتل سمیت 57افراد کے قاتل معیز سلیم کو بھی گرفتار کرلیا۔ملزم رینجرز اور پولیس موبائلوں پر بھی فائرنگ کرنے میں ملوث رہاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.