9 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:43
رینٹل پاور کیس: سابق ایم ڈی پی پی آئی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری
جیو نیوز - اسلام آباد .........اسلام آباد کی احتساب عدالت نے رینٹل پاور کیس میں سابق ایم ڈی پی پی آئی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
احتساب عدالت کے جج نثاربیگ نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور دیگر گیارہ ملزمان کے خلاف رینٹل پاورریفرنس کی سماعت کی، راجہ پرویز اشرف عدالت میں پیش ہوئےجبکہ سابق ایم ڈی پرائیوٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ فیاض الہٰی کی عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ۔
ریفرنس کی کاپیاں ایک ملزم کی عدم حاضری پر آج بھی پیش نہ کی جاسکیں اور سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔