9 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:3
کراچی: صدر اور منگھوپیر روڈ سےدو اہم ٹارگٹ کلرز گرفتار
جیو نیوز - کراچی ........کراچی میں کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے صدر اور منگھوپیر روڈ پر کارروائیاں کر کے دو اہم ٹارگٹ کلرز اور بھتا خوروں کو گرفتار کر کے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا ہے ۔
ایس پی سی ٹی ڈی عثمان باجوہ کے مطابق صدر میں پارکنگ پلازہ کے قریب کارروائی کر کے یعقوب عرف ماما کو گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر زمین میں دفنایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا گیا جس میں ایک ایل ایم جی، 3کلاشنکوف، ایک 44رائفل، 2رپیٹرز ، ایک پستول اور گولیاں شامل ہیں۔
عثمان باجوہ کے مطابق گرفتار ملزم کچھ روز قبل گرفتار وصی حیدر کا ساتھی ہے جبکہ وہ ایس ایچ او بریگیڈ انسپکٹر ناصر الحسن اور وکیل بشیر سمیت 10افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔
دوسری کارروائی منگھوپیر روڈ پر کی گئی جہاں سے عدنان عرف بلو کو گرفتار کر کے اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد کیے گئے۔ ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم 2010 میں رنچھوڑ لائن میں مذہبی جماعت کے کارکن سمیت دو افراد کو قتل اور خاتون سمیت 5افراد کو زخمی کرنے علاوہ دیگر وارداتوں میں ملوث ہے۔